ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں 2 دن تک شدید بارش سے کوئی راحت نہیں، کئی اضلاع میں اورنج الرٹ  

کیرالہ میں 2 دن تک شدید بارش سے کوئی راحت نہیں، کئی اضلاع میں اورنج الرٹ  

Sun, 14 Nov 2021 22:05:11    S.O. News Service

پتھن مٹھا/ اُڈکی،14نومبر (آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے مختلف حصوں میں سنیچر کی رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی ڈیموں میں آبی سطح خطرے کے نشان پر پہنچ گئی ہے،جب کہ اتوار کی صبح تک کئی سڑکیں ڈوب گئیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسلا دھار بارش کی یہ حالت اگلے دو دنوں تک برقرار رہنے کی توقع کی ہے، خاص طور پر ریاست کے جنوبی حصوں میں۔ اڈکی ضلع انتظامیہ نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت کے مطابق اتوار کی صبح ملاپوریار ڈیم میں پانی کی سطح 140 فٹ تک پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں پوریار ندی کے دونوں کناروں پر رہنے والے لوگوں کو زیادہ محتاط رہنے کو کہا گیا ہے، کیونکہ اگلے 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔ پتھن مٹھا میں شدید بارش کے بعدضلع انتظامیہ نے لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو دریا کے کنارے یاممکنہ تودے گرنے والے علاقوں میں رہتے ہیں۔ پتھن مٹھاا اور کولم اضلاع کے مختلف حصوں میں ڈوبی سڑکوں کے منظر دکھا رہے ہیں۔ ان دونوں اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کٹائیم ضلع میں بھی صبح موسلا دھار بارش ہوئی، لیکن وہاں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ہفتہ کو کیرالہ کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے معمولی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ٹرین خدمات میں خلل پڑا، حکام نے پہاڑی علاقوں، دریا کے کناروں اور سیاحتی مراکز میں انتہائی احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو ترواننت پورم میں انتہائی تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اورنج الرٹ کے ساتھ کولم،  پتھن مٹھا، الا پوجھی، کٹائم اور ا ُڈ کی اضلاع میں بہت زیادہ بارش کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ 


Share: